the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 13 جنوری (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ہفتہ کے روز چوتھی بار سمن بھیج کر 18  جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے پیش ہونے کی ہدایت دی۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنویز مسٹر کیجریوال کو نئی دہلی میں ای ڈی ہیڈ کوارٹر بلایا گیا ہے۔ اس سے قبل ایجنسی کی جانب سے انہیں 3 جنوری 21 دسمبر اور 2 نومبر 2023 کو ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیے گئے تھے۔ مسٹر کیجریوال ان تین تاریخوں پر بیان دینے نہیں پہنچے۔ مسٹر کیجریوال کا نام شراب گھوٹالہ



معاملے میں ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں کئی بار آیا ہے۔ ایجنسی انہیں تحقیقات کے سلسلے میں مسلسل طلب کر رہی ہے۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ دہلی حکومت کی 2021-22 کی مبینہ طور پر غلط شراب پالیسی تیار کرنے میں مسٹر کیجریوال بھی شامل تھے۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اس کیس کے مجرمانہ پہلو کی جانچ کر رہا ہے۔ دہلی کے اس وقت کے چیف سکریٹری کی رپورٹ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ایکسائز پالیسی کا معاملہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کو سونپ دیا ہے۔ اس معاملے میں جرم کی آمدنی کے لانڈرنگ کے پہلو کی جانچ وزارت خزانہ کے تحت کام کرنے والی ایجنسی ای ڈی کر رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.