حیدر آباد 17 اپریل (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی سریدھر بابو نے اپنی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے مخاصمت والی سیاست کرنے بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت پر الزام لگایا۔
انہوں نے کانگریس کے لیڈروں راہل گاندھی
اور سونیا گاندھی کے خلاف ای ڈی کی چارج شیٹ پر شہر میں مرکزی ایجنسی کے دفتر کے سامنے کانگریس کی جانب سے کئے گئے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ہیرالڈ معاملہ سے متعلق چارج شیٹ میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے نام شامل کئے جانے کی شدید مذمت کی۔