جودھ پور، 22 جولائی (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کے بڑے بھائی، اگریسن گہلوت کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کھاد گھپلہ کے معاملے میں آج چھاپہ مارا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، ای ڈی کی ٹیمپی پی ای کٹ پہن کر گیارہ بجے کے قریب مسٹر اگرسین گہلوت کے
مینڈور پولیس اسٹیشن کے پیچھے نو میل کے فاصلے پر واقع مکان پر پہنچی اور مزید دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل محکمہ انکم ٹیکس نے مسٹر اشوک گہلوت کے قریبی سمجھے جانے والے کانگریس قائدین راجیو اروڑا اور دھرمیندر راٹھور کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔