حیدر آباد یکم جنوری (یو این آئی) بھارت راشٹر سمیتی کے کارگذار صدر و تلنگانہ کے سابق وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ کو 7 جنوری کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے کی نوٹس جاری کی گئی ہے۔
یہ نوٹس فارمولہ ای ریس کیس سے متعلق ہے، جس میں 45 کروڑ روپے کی ایک غیر ملکی ادارے کو
منتقلی کا معاملہ زیر دوراں ہے۔
اس کیس میں ، ای ڈی نے پہلے مسٹر راو کو سمن جاری کیے تھے اور اے آئی ایس عہدیدار اروند کمار ، سابق پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق و شہری ترقی اور بی ایل این ریڈی سابق چیف انجینئر حیدر آباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو 2 اور 3 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔