نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے قرض دے کر صارفین کی جائیدادوں کو لوٹنے کے معاملے میں کاروباری دھن راج کوچر اور ان کے خاندان کے افرادکی تقریباً 70 کروڑ روپے کی جائیداد قرقکر لی ہے ایجنسی کے مطابق قرقی کی یہ ابتدائی کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ(پی ایم ایل اے)کے تحت درج ایک کیس میں کی گئی ہے ایجنسی نے پیر کو ایک بیان میں کہاکہ 2002 میں پی ایم ایل اے کے تحت درج دھوکہ دہی کے ایک
معاملے میں تاجر دھن راج کوچر اور ان کے خاندان کے ارکان کی 69.14 کروڑ روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو عارضی طور پر قرق کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔
ای ڈی کو قرقی کی ابتدائی کارروائی پر پی ایم ایل اے کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت سے تصدیق حاصل کرنی ہوگی۔ ایجنسی نے اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر کے آخر میں تمل ناڈو میں کوچر اور ان کے اہل خانہ کے احاطے پر چھاپہ مار کر تقریباً 250 کروڑ روپے کی جائیداد قرق کی تھی۔