: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جودھپور ،8 نومبر ( یواین آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ ملک میں نوٹ بندي کو تین سال ہو جانے کے باوجود آج تک معیشت ابھر نہیں پائی ہے ۔مسٹر گہلوت نے نو ٹ بندي کے تین سال مکمل ہونے پر اپنے ردِ عمل میں آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)
حکومت کے اس بیکار فیصلے سے اب تک نوٹ بندي کے تین سال ہو چکے ہیں اور اب بھی معیشت ابھر نہیں پائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام کھاتوں اور چھوٹے تاجروں پر ناکام رہی، جس سے غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والے ابھی بھی جدوجہد کر رہے ہیں ۔ حکومت نے اس سے برسوں کی اقتصادی ترقی کو متاثر کیا ہے ۔