ہریانہ،31 اگسٹ (ذرائع) الیکشن کمیشن نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کی تاریخ بدل دی ہے بی جے پی اور انڈین نیشنل لوک دل نے یہ مطالبہ کیا تھا۔اب ہریانہ کی تمام سیٹوں پر 5 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 تاریخ کو ہوگی۔ پہلے ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہونی تھی۔ اب اسے تبدیل کر کے 5 اکتوبر کر دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں بھی
اب ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہی ہوگی۔ جموں و کشمیر میں پولنگ کے دن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ پہلے طے شدہ تین مراحل کی تاریخوں پر ہوگا۔ جموں و کشمیر میں 18 ستمبر سے تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 18 ستمبر، دوسرے مرحلے کی 25 ستمبر اور تیسرے مرحلے کی ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔