حیدرآباد13جون(یواین آئی)حیدرآباد کے ایک تلگونیوز چینل کے صحافی جس کی موت کورونا سے گاندھی اسپتال میں ہوئی تھی کے بھائی نے ہفتہ کو پولیس سے تحریری شکایت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے بھائی کی موت اس اسپتال کے ڈاکٹرس،حکام اور ہیلت اسٹاف کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوئی۔
منوج کے بھائی نے چلکل گوڑہ پولیس سے کی
گئی شکایت میں کہا کہ ان کا بھائی کورونا سے متاثر تھا اور اس کو گاندھی اسپتال میں 3جون کو داخل کروایاگیاتھا تاہم ان کے بھائی کی موت 7جون کو ہوگئی۔
انہوں نے ان کے بھائی کی موت کی جانچ کروانے اور گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ،نوڈل آفیسرس،ڈاکٹرس اور اسٹاف کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا جنہوں نے منوج کا علاج کیا تھا۔