حیدرآباد۔ 15مئی (یواین آئی)تلنگانہ میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیاجارہا ہے تاہم لاک ڈاون پر عمل کے دوران صبح 6بجے سے 10بجے تک جو نرمی دی جارہی ہے اس میں لوگوں کی بڑی
تعداد اپنے سل فونس کی مرمت کے لئے جارہی ہے۔
شہر حیدرآباد کی جگدیش مارکٹ جو سل فونس کی خریداری اور اس کی مرمت و درستگی کے لئے کافی مشہور ہے میں عوام کا اژدھام دیکھاجارہا ہے۔