حیدرآباد،10جون(یواین آئی) تلنگانہ میں آج سے لاک ڈاون میں شام 6بجے تک نرمی پر عمل کیاجارہا ہے۔
اس دوران کئی بازار مکمل طورپر کھول دیئے گئے اور عوام نے اطمینان سے خریداری
کی۔
تاجرین نے کہاکہ کورونا معاملات کے سبب لگائے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ لاک ڈاون میں دی جارہی مسلسل نرمی سے ان کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔