ذرائع:
نئی دہلی:دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگوں نے دیر تک اس کے جھٹکے محسوس کئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق اس زلزلے کا مرکز افغانستان کے صوبہ ہندوکش کے علاقے جرم میں تھا۔ یہاں آنے والے پہلے زلزلے کی شدت
ریکٹر اسکیل پر 4.1 تھی جب کہ دوسرا زلزلہ اس سے بھی زیادہ شدید تھا جس کی شدت 6.4 تھی۔بتایاجارہاہےکہ پاکستان میں بھی زلزلے جھٹکے محسوس کئےگئے۔
ایک کے بعدایک آنے والے ان جڑواں زلزلوں کے شدید جھٹکوں سے لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ فی الحال اس زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔