نئی دہلی،13اپریل (یواین آئی)دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں پیر کی دوپہر بعد زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئےگئے۔ریختر پیمانے پر اس کی شدت 2.7درج کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت کے مکھرجی نگر علاقے کے نزدیک جی ٹی بی نگر میں راجن بابو ٹی
بی اسپتال کے نزدیک زمین سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔اس سے جان و مال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے 24گھنٹے میں دہلی قومی دارالحکموت خطے میں زلزلے کے جھٹکے دوسری بار محسوس کئے گئے ہیں۔کل شامل میں بھی پانچ بج کر 45منٹ پر زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئےگئےتھے۔