ایتھنز، 2 مئی (رائٹر) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں کل دیر رات زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق زلزلہ سے کسی طرح کے سنگین نقصان یا جان و مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یونان کے اراضیات انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ایتھنز سے 29
کلو میٹر شمال مشرق میں 4.1 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز زمین کی سطح سے 9.4 کلومیٹر کی گهرائی میں تھا۔ خوفزدہ لوگوں نے رائٹر کو بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے مشرق ایتھنز اور مضافاتی علاقوں میں محسوس کئے گئے۔
رائٹر،اظ