واشنگٹن، 5 مئی (رائٹر) امریکہ کے صوبے ہوائی کے سب سے بڑے جزیرے پر آج زلزلے کے کئی تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
امریکی جیولوجیکل سروے ڈیپارٹمنٹ (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلہ کے تازہ جھٹکے کی شدت ریختر پیمانے پر 6.0 پردرج کی گئی ، جس سے بھاری تباہی پھیلتی ہے ۔ زلزلے کے جھٹکے کی وجہ سے
جزیرے پر واقع کلاؤ آتش فشاں کا لاوا رہائشی علاقوں میں پھیل رہا ہے۔ یو ایس جی ایس مطابق زلزلہ جھٹکے مسلسل محسوس کئے جا ر ہے ہیں۔
زلزلے کا مرکز میں لیلانی اسٹیٹ کے 17.7 کلومیٹر جنوب مغرب تھا۔ لیلانی اسٹیٹ میں بھی آتش فشاں کا لاوا رہائشی علاقوں میں پھیل رہا ہے۔
رائٹر۔ ع ا۔