سان فرانسسکو ، 29 مارچ (یو این آئی) میانمار اور تھائی لینڈ میں 7.7 شدت کے تباہ کن زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جبکہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں 1000 سے زائد
افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ، ایسے میں ایلون مسک نے مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسی صورتحال میں اسپیس ایکس کے سر براہ ایلون مسک کی جانب سے بھی مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔