ینگون، 29 مارچ (یو این آئی) ماہر ارضیات کا کہنا ہے کہ میانمار میں آنے والے زلزلے سے 334 ایٹم بموں کے مساوی توانائی پیدا ہوئی۔ ساتھ ہی کہا کہ وسطی میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔
سی این این کے کرس لاؤ کی رپورٹ کے مطابق ماہر ارضیات نے بتایا کہ جمعے کے
روز میانمار میں آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے سے 300 سے زائد ایٹم بم دھماکوں کے برابر توانائی پیدا ہوئی۔
جیس فینکس نے سی این این کو بتایا کہ اس طرح کے زلزلے سے تقریباً 334 ایٹم بم نکلتے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ زلزلے کے جھٹکے چند ماہ تک جاری رہ سکتے ہیں، کیوں کہ بھارتی ٹیکٹونک پلیٹ میانمار کے نیچے یوریشین پلیٹ سے ٹکرارہی ہے۔