لوسا، 7 جنوری (یو این آئی) چین کے شیزانگ خود مختار علاقے کے شیگازے شہر کی ڈنگری کاؤنٹی میں آئے زلزلے میں 32 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 38 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
علاقائی ڈیزاسٹر ریلیف ہیڈ کوارٹر کے مطابق، منگل کو صبح 9:05 بجے ( بیجنگ وقت ) ریکٹر اسکیل پر 6.8 کی شدت کے آنے والے زلزلے کے
بعد 1,000 سے زیادہ مکانات کو - مختلف درجات کا نقصان پہنچا۔ زلزلے کے بعد ، چین کے زلزلہ کی انتظامیہ نے لیول II ایمر جنسی سروس کارد عمل شروع کیا اور آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے ایک ورک ٹیم کو جائے وقوع پر روانہ کیا۔ شیز انگ خود مختار علاقے نے بھی زلزلے کے لیے لیول II ہنگامی رد عمل جاری کیا۔