حیدرآباد، 12/ اگست (یواین آئی) حکمران جماعت ٹی آرایس پر سابق وزیر و بی جے پی لیڈرای راجندر کے ریمارکس کے خلاف تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادو نے شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سابق وزیرکا تکبرظاہر ہوتا ہے۔
یادو نے اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرینواس یادو کو غلام کہنا مناسب نہیں ہے۔
وزیر موصوف نے الزام لگایا کہ ای راجندر حضورآباد کے بی سی لیڈر ہیں اور شاہ میرپیٹ میں وہ خود کو او سی سمجھتے ہیں،عوام حضورآباد کے عوام جلد ہونے والے ضمنی انتخاب میں ای راجندر کو سبق سکھائیں گے۔