حیدرآباد،3جون(یواین آئی) اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کے الزامات پر تلنگانہ کابینہ سے برطرف وزیر ای راجندر جو بی جے پی میں شمولیت کے خواہشمند ہیں،دہلی سے حیدرآباد واپس ہوگئے۔
قومی دارالحکومت
سے ریاستی دارالحکومت واپسی پر ان کے حامیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
انہوں نے دہلی میں بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں سے ملاقات کی تھی اور زعفرانی جماعت میں شمولیت کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔