نئی دہلی، 4فروری (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے لوک سبھا میں جمعہ کو کہا کہ ای پاسپورٹ میں کثیر سطحی حفاظت ہوگی اور ا س سے ہمارے ٹریول ڈوکیومنٹس کی حفاظت کو مضبوطی ملے گی۔
مسٹر جے
شنکر نے وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جوا ب میں کہاکہ ای پاسپورٹ مکمل طورپر محفوظ ہوں گے۔
اس کو شروع کرنے سے پہلے ہر پہلو کی جانچ کی جائے گی اس لئے اس میں ڈیٹا چوری ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔