ہالینڈ/10جولائی(ایجنسی) ڈچ فضائی کمپنی 'کے ایل ایم ' نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران کیلئے اپنی پروازیں بندکر دے گی۔ فضائی کمپنی نے ایران کیلئے پر وازیں بند کرنے کی مزید کوئی تفصیل جا ری نہیں کی ۔
ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے ایک
اعلامیہ میں بتایا ہے کہ وہ رواں سال ستمبر سےتہران کے لیے اپنی پروازیں بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ڈچ فضائی کمپنی کے ایل ایم کے مطابق منفی اقتصادی صورت حال کے باعث کمپنی نے ستمبر سے تہران کے لیے اپنی پروازیں روک دینے کا فیصلہ کیا ہے ،کمپنی نے اپنے فیصلے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔