ڈچ/31اگست(ایجنسی) انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے متنازعہ ڈچ سیاست دان Geert Wilders گیئرٹ وِلڈرز نے پیغمبر اسلام کے خاکوں پر مشتمل مقابلے کے انعقاد کا منصوبہ ترک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ولڈرز کے اس مجوزہ مقابلے پر مسلم دنیا میں غم وغصہ کا اظہار کیا جا رہا
تھا۔ گیئرٹ وِلڈرز کے مطابق انہوں نے یہ فیصلہ موت کی متعدد دھمکیوں اور عام لوگوں کو جہادیوں کے ممکنہ حملوں سے بچانے کے تناظر میں کیا۔ ڈچ پولیس نے دو روز قبل ہی ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا تھا جس پر شبہ تھا کہ وہ وِلڈرز کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا۔ ممکنہ حملے کے اِس منصوبہ ساز کو جمعرات کو عدالت میں بھی پیش کر دیا گیا ہے۔