حیدرآباد8اکتوبر(یواین آئی)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں دسہرہ تقاریب مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایاجارہا ہے۔
منادر میں شردھالووں کا کافی ہجوم دیکھاجارہا ہے۔
اس تہوار کو وجئے دشمی بھی کہا جاتا ہے۔
تلنگانہ کے
وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے وجئے دشمی کے موقع پر اپنی سرکاری قیامگاہ پرگتی بھون میں پوجا کی۔
وزیراعلی اور ان کے ارکان خاندان نے پرگتی بھون کے احاطہ کی مندرمیں پوجا کی۔
بعد ازاں انہوں نے اپنے ارکان خاندان اور ملازمین کو دسہرہ کی مبارکباد پیش کی۔