حیدرآباد، 14 اکتوبر (یو این آئی) دسہرہ اوربتکماں تہوار منانے کے لئے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآبادسے عوام کی بڑی تعداد اپنے آبائی مقامات پرروانہ ہورہی ہے جس کے لئے عوامی ٹرانسپورٹ کا استعمال کیاجارہا ہے۔
بتکماں اور دسہرہ کے
ساتھ ساتھ ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے کئی افراد اپنے آبائی مقامات کو روانہ ہورہے ہیں جس کے پیش نظر شہر کے مختلف بس اسٹینڈس،ریلوے اسٹیشنوں پر عوام کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔
ایم جے بی ایس، جے بی ایس،اُپل رنگ روڈ پر عوام کا اژدھام دیکھاجارہا ہے۔