the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان
نئی دہلی ، 3 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایمرجنسی سے متعلق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے دوران اس وقت کی حکومت نے تمام اداروں کو کمزور کردیا تھا بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ایمرجنسی کے دوران حکومت کی مخالفت کرنے والے تمام اراکین پارلیمنٹ ، ممبران اسمبلی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تقریبا تمام سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد تھی۔ صرف یہی نہیں ، بلکہ تنقید کرنے والے اخبارات کو بھی بند کردیا گیا تھا۔
مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ مسٹر راہل کو راشٹریہ سویم



سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو سمجھنے میں بہت وقت لگے گا۔ دنیا میں حب الوطنی کا سب سے بڑا اسکول آر ایس ایس ہے۔
دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی شکست کے بارے میں مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ دہلی کے نتائج صرف اتنے ہی کہا جائے گا کہ جو سیٹ جس کے پاس تھی وہ اس کے پاس گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ویناد سے رکن پارلیمنٹ مسٹر راہل گاندھی نے منگل کے روز کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی حکومت میں لگائی گئی ایمرجنسی ایک "غلطی" تھی۔ اگرچہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایمرجنسی موجودہ منظرنامے سے بالکل مختلف تھی ، کیونکہ کانگریس نے کبھی بھی ملک کے ادارہ جاتی ڈھانچے پر قبضہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.