the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلورو، 14 جولائی (یو این آئی) آبادی پر قابو پانے پر گرما گرم بحث کے دوران راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر آر ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ’سروائیول آف فٹسٹ‘ ان جانوروں پر لاگو ہوتا ہے جو کھاتے پیتے ہیں اور آبادی میں اضافہ کرتے ہیں۔ جب بات انسانوں کی ہو تو سب سے موزوں وہ ہے جو سب سے کمزور کو زندہ رہنے میں مدد کرتا ہے مسٹر بھاگوت نے بدھ کی دیر رات یہاں آبادی دھماکے کا ذکر کیے بغیر کہا کہ صرف کھانا، پینا اور آبادی بڑھانا یہ کام تو جانور بھی کرتے ہیں۔ ہے نا؟ جو مضبوط ہے وہی زندہ رہے گا۔ یہ جنگل کا قانون ہے۔ سب سے موزوں ترین کی بقا، یہ سچائی ہے۔
تاہم، ان



کا کہنا تھا کہ یہ قاعدہ جانوروں پر لاگو ہے انسانوں کے لیے نہیں۔ انسانوں میں سب سے موزوں وہ ہے جو دوسروں کو زندہ رہنے دے۔ موزوں ترین کمزور کو زندہ رہنے میں مدد کرے گا۔ یہی انسان کے افضل ہونے کا مفہوم ہے۔
مسٹر بھاگوت نے یہ بیان سری ستیہ سائی یونیورسٹی فار ہیومن ایکسیلنس کے پہلے کانووکیشن میں دیا۔ یہاں انہوں نے کرکٹر سنیل گواسکر، اسرو کے سابق سربراہ کے کستوری رنگن، ہندوستانی ہندستانی گلوکار ایم وینکٹیش کمار، نیوکلیئر فزیکسٹ آر چدمبرم، ماہر ماحولیات پورنیما دیوی برمن اور سی سری نواس کو بہت سے لوگوں کو مفت صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے پر اعزاز سے نوازا کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.