نئی دہلی،9 اپریل(ذرائع) کورونا کیسوں میں مسلسل اضافے کے سبب دہلی میں سبھی اسکول، کالج اگلے احکام تک بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے-
دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال نے اعلان میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ کے بڑھتے کیسوں کی وجہ
سے دہلی میں سبھی اسکول (سرکاری، پرائیوٹ سمیت)، سبھی کلاسیس کے لیے اگلے احکام تک بند کیے گئے ہیں-
احکام کے مطابق 9ویں سے 12ویں کلاس کے کسی بچے کو کسی بھی کام کے لیے اسکول نہیں بلایا جائے گا- باقی کلاس کے لیے تو پہلے ہی سے اسکول بند ہیں-