سیول، 15 ستمبر (رائٹر) جنوبی کوریا کے صدر مون جئی این نے آج کہا کہ شمالی کوریا کی جانب سے جاپان پر کیا گیا نیا میزائلی تجربہ اس کی سفارتی اور اقتصادی علاحدگی کا سبب بنے گا۔
مسٹر مون کے ترجمان پارک سو ہیون نے بتایا ’’ صدر مون نے حکام کو اس سے متعلق تفصیلات
دے دیں اور برقی میگنیٹ پلس (ای ایم پی) اور حیاتیاتی کیمیائی حملوں جیسے نئے ممکنہ شمالی کوریائی خطرات کے لئے تیاررہنے کا حکم دیا ہے‘‘۔
اس ماہ کے آغاز میں شمالی کوریا نے کہا تھا کہ وہ ایک ایسا ہائیڈروجن بم تیار کر رہا ہے جو ای ایم پی پر حملہ کرسکتا ہے۔