نئی دہلی، 7 اپریل (یو این آئی) دبئی کے ولی عہد اور وزیر دفاع شیخ حمدان بن محمد المکتوم کل (منگل) سے شروع ہونے والے دوروزہ دورے پر ہندوستان پہنچیں گے دبئی کے ولی عہد کے طور پر شیخ ہمدان کا ہندوستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہو گا ان کے ہمراہ متعد د وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران اور
ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بھی ہو گا یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر ہو رہا ہے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو شہزادے کے اعزاز میں ضیافت کی میزبانی کریں گے۔
شہزادہ مکتوم وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔