نئی دہلی، 8 اپریل (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد المکتوم کا دارالحکومت میں استقبال کیا شیخ ہمدان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع بھی ہیں اور وہ ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر آج یہاں
پہنچے ہیں وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے اپنے دفتر میں بات چیت کے لیے پہنچے شیخ حمد ان کی تصویروں کے ساتھ ایک پوسٹ میں کہا، " مجھے دبئی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کا
ہندوستان کے پہلے سرکاری دورے کے آغاز پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔