سری نگر، 4 جون (یو این آئی) نیشنل کانفرنس نے وادی کشمیر میں منشیات کے استعمال کے پھیلاﺅ خصوصاً لاک ڈاﺅن کے دوران نوجوانوں میں تشویشناک حد تک اس وبا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ تشہیر بازی اور زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھ کر نئی نسل کو بچانے کے لئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھائے جائیں۔
پارٹی
کے سینئر لیڈر اور اسمبلی کے سابق سپیکر مبارک گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے سب کو اپنا اپنا رول نبھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا: 'بدقسمتی سے ہمارے یہاں تباہ کن، صحت زرر ادویات اور نشہ آور چیزوں کے استعمال کا پھیلائو بڑتا جا رہا ہے اور لاک ڈاﺅن کے دوران اس صورتحال نے تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔