حیدرآباد11دسمبر(یواین آئی)آندھراپردیش کی اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے رکن و سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کے فرزند نارالوکیش اس وقت محفوظ رہے جب ڈورن کیمرہ اچانک ان کے سامنے گر پڑا۔
وہ اے پی ایس آرٹی سی کی بسوں
کے کرایوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کے طورپر بس میں سفر کے بعد اسمبلی کے قریب پارٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ جارہے تھے کہ اچانک ایک ڈرون ان کے سامنے گر پڑا۔
اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تاہم کچھ دیر کے لئے سنسنی پھیل گئی۔