حیدرآباد۔ 25جنوری(یواین آئی) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے ڈی آر ڈی او حیدرآباد کے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کامپلکس میں دو نئے مراکز کا افتتاح کیا۔
اس
موقع پر ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے وینکیانائیڈو نے کہا کہ ان مراکز سے ایس اے ایم سسٹمس کے لئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمس کے ڈیزائن اور تیاری کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔