نئی دہلی، 22 فروری (یو این آئی) ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی یاد میں ملک بھر میں منعقد کیے جانے والے ’وگیان سروتر پوجیہ تے‘ پروگرام کےتحت 16 شہروں میں’امرت مہوتسو سائنس نمائش 2047 کے لیے روڈ میپ‘ کے عنوان پر نمائش کا انعقاد کر رہا ہے۔
وگیان سروترپوجیہ تے‘ ایک آل انڈیا پروگرام ہے اور 28 فروری تک ملک کے ہر حصے میں سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق
پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
اس کے تحت ڈی آر ڈی او آگرہ، الموڑہ، بنگلورو، بھونیشور، چنڈی گڑھ، چنئی، دہرادون، دہلی، حیدرآباد، جودھ پور، لیہہ، ممبئی، میسور، پونے، تیج پور، ایرناکولم، وجئے واڑہ اور وشاکھاپٹنم میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق میگا نمائشوں کا انعقاد کرے گا۔ یہ ’مہوتسو‘ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی تنظیموں کے ذریعے کیے جانے والے کام کو عام کرنے اور 2047 کےلیے روڈ میپ کے تصورات اور ٹیکنالوجی کے اقدامات کو ظاہر کرنے کا ایک موقع ہے۔