سری نگر، 6 اکتوبر (یو این آئی) آنجہانی مکھن لال بندرو کے بیٹے ڈاکٹر سدھارت بندرو کا کہنا ہے کہ میرے والد نے ایک کمسٹ ہوتے ہوئے اپنا نام کمایا تھا انہوں نے کہا کہ وہ ایک اصول پرست انسان تھے اور کھبی بھی غلط کا ساتھ نہیں دیتے تھے ان کا کہنا تھا کہ میرے والد کو لوگ بلا لحاط مذہب و مسلک محبت کرتے تھے موصوف نے یہ باتیں بدھ کے روز یہاں اندرا نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے ساتھ بات کرنے
کے دوران کہیں بتا دیں کہ مکھن لال بندرو کو منگل کی شام نامعلوم اسلحہ برداروں نے اقبال پارک سری نگر میں واقع اپنی دکان کے باہر گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلا دیا۔
ڈاکٹر سدھارت بندرو نے کہا: 'میرے والد ایک کمسٹ تھے انہوں نے اپنے اصولوں کی بنیاد پر اس میں بھی اپنا نام کمایا'۔
ان کا کہنا تھا: 'میں باہر کام کرتا تھا لیکن انہوں نے مجھے واپس بلایا اور کہا کہ یہیں لوگوں کی خدمت کرو'۔