نئی دہلی،11ستمبر(ایجنسی)وزیراعظم کے اڈیشنل پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا کو وزیراعظم کا پرنسپل سکریٹری اور سابق کابینہ سکریٹری پی کے سنہا کو وزیراعظم کا چیف ایڈوائزر مقرر کیاگیا ہے۔
مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے ان دونوں عہدوں پر تقرری کو آج منظوری دے دی اور ان کی تقرری آج یعنی بدھ سے ہی مؤثر ہوگی۔
ڈاکٹر مشرا ابھی وزیراعظم کے اڈیشنل پرنسپل سکریٹری کی ذمہ داری
سنبھال رہے تھے اور انہیں مسٹر نرپیندر مشرا کی سبکدوشی کے بعد پرنسپل سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
مسٹر پی کے سنہا گزشتہ مہینے کابینہ سکریٹری کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے جس کے بعد انہیں وزیراعظم کے دفتر میں ’اسپیشل ورک افسر‘ مقرر کیاگیاتھا۔اب انہیں وزیراعظم کا چیف ایڈوائزر مقرر کیاگیاہے۔
ان دونوں افسروں کی ملازمت کی مدت وزیراعظم نریندرمودی کے دفتر تک یا اگلے حکم تک جاری رہےگی۔