نئی دہلی، 19 جولائی (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ عام لوگوں میں سائنس میں دلچسپی پیدا کرنا سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا مشن تھا۔
منگل کو یہاں ڈاکٹر اے پی جے
عبدالکلام کے چوتھے لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کووند نے کہا، ''کلام صاحب جتنا سائنس پر زور دیتے تھے، وہ روحانیت کو بھی اتنی ہی اہمیت دیتے تھے۔
ان کا ایک مشن عام لوگوں میں سائنس میں دلچسپی پیدا کرنا تھا۔