کلکتہ10جولائی (ایجنسی)گورکھپور میڈیکل کالج و اسپتال کے معطل ڈاکٹر کفیل خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کلکتہ ائیر پورٹ پر سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے بدسلوکی کی ہے۔
دوسری جانب سینئر سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے ڈاکٹر کفیل خان کو پریشان کرنے کے دعویٰ کو خارج کردیا ہے
ڈاکٹر کفیل خان نے منگل کی رات اپنے
فیس بک پر پورے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لکھنو لوٹتے وقت دمدم ائیر پورٹ پر سی آئی ایس ایف اہلکاروں نے جانچ کے نام پر پریشان کیا اور سیکورٹی چیکنگ جوتے، بیلٹ اتروائے گئے۔
دوسری جانب سی آئی ایس ایف نے پریشا ن کرنے کا دعویٰ کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمول کے مطابق جانچ کی کارروائی مکمل کی گئی ہے۔