حیدرآباد16فروری(یواین آئی)ڈاکٹر اوصاف سعید کی خدمات سے متاثرہوکر حکومت ہند نے ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ کرتے ہوئے انہیں مزید ترقی دی ہے۔
سعودی عرب میں مقبول ترین ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی میعاد کی تکمیل کے بعد دکن کے مایہ
ناز سپوت اب دہلی میں وزارت خارجہ میں سکریٹری فار کونسلر‘ پاسپورٹ، ویزا اور اوورسیز انڈین افیرس کی حیثیت سے اگلے ماہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔
سعودی عرب‘ متحدہ عرب امارات‘ قطر‘ کویت‘ بحرین‘ عمان‘ یمن اور عراق ان کے دائرہ کار میں ہوں گے۔