حیدرآباد،6 مارچ (یو این آئی)شہر حیدرآباد کی سڑکوں پر جلد ہی ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی۔
ٹنڈر کے عمل کے دوران آرٹی سی کے حکام نے واضح کردیا کہ ان بسوں میں استعمال ہونے والا انجن،پہلے کی ڈبل ڈیکر
بسوں میں استعمال ہونے والے انجن سے کافی بہتر ہونا چاہئے جو حیدرآبادکی سڑکوں کیلئے موزوں ہو۔
اشوک لیلنڈ جس نے ٹندر کے عمل میں حصہ لیا کہاکہ آرٹی سی کی ضروت کے لحاظ سے یہ ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔