حیدرآباد16اگست (یواین آئی)مین ہول کی صفائی کے لئے اندراترنے کے بعد مرنے والے دو مزدوروں کے ہر خاندان کو ایک ڈبل بیڈروم مکان منظور کیاگیا۔
یہ واقعہ اس ماہ کے اوائل میں شہر حیدرآباد کے پدماوتی نگر میں پیش آیا تھا۔
ریاستی
حکومت کی غریبوں کو مکانات فراہم کرنے کی باوقارڈبل بیڈروم مکانات کی اسکیم کے تحت ونستھلی پورم کے جئے بھوانی نگر میں تعمیر کردہ دو مکانات کی منظوری کے مکتوبات آج ان مزدوروں اننتیااورشیواکے خاندانوں کو مئیر حیدرآباد وجئے لکشمی نے حوالے کئے۔