حیدرآباد6/جنوری (یواین آئی) اسکول کے انوویشن چیلنج میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ہائیڈرالک وہیل چیر تیار کرنے والی ایک غریب مسلم لڑکی کو تلنگانہ حکومت کی باوقار ڈبل بیڈروم مکان کی اسکیم سے ایک مکان منظور کیاگیا۔
نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والی لڑکی بشیرہ جو سرکاری گرلز ہائی اسکول آرپی روڈ نلگنڈہ میں
تعلیم حاصل کرتی ہے کا یہ پروجیکٹ محکمہ تعلیم اور محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کی جانب سے مشترکہ طورپر منعقدہ اسکول انوویشن چیلنج کے گرینڈ فائنل میں نامزد کیاگیا۔
اپنے فالج زدہ والد کی مشکلات کو قریب سے دیکھنے والی اس لڑکی نے معذورین کیلئے روزانہ کے کام کے لئے استعمال ہونے والی ہائیڈرالک وہیل چیر کی تیاری کی۔