حیدرآباد، 22/ ستمبر (یواین آئی)تلنگانہ سی ایل پی لیڈر ملو بھٹی وکرامارک نے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)حدود میں حکومت کی جانب سے غریبوں کے لئے تعمیر کردہ ڈبل بیڈ روم کے مکانات کی فہرست کو غلطیوں کا پلندہ قرار دیا۔
انہوں نے پارٹی کے سینئر لیڈروں ہنمنت راو،انجن کمار یادو کے ساتھ
اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی نامپلی میں 1824مکانات کی تعمیرکا دعوی کیا گیا تھا تاہم اس حلقہ میں ہنوز ایک بھی مکان تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوبلی ہلز حلقہ کے دوعلاقوں میں 226مکانات کی تعمیر کا اس فہرست میں دعوی کیا گیا ہے تاہم اس حلقہ میں کئی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔