the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،16ستمبر(ایجنسی) وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر نے ٹیلی ویژن کو عوام کی زندگی کا اہم حصہ بناتے ہوئے دوردرشن کے معیار میں بہتری لانے کا مشورہ دیا ہے۔
مسٹر جاؤڈیکر نے پیر کو یہاں دور درشن کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ خیال ظاہر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے دور درشن پر ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا اور دور درشن انعامات بھی تقسیم کیے۔
مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ ٹیلی ویژن تمام عمرکے عوام کے لیے ایک مضبوط ذریعہ بن گیا ہے چاہے وہ بچے ہوں یا بوڑھے سبھی کی زندگی کا



اہم حصہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن دور درشن کے معیار میں بہتری لانا ہے اس لیے دور درشن کے 32 لوکل چینلوں کے نئے تخلیق کار سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور درشن کو محض افسر ہی نہیں چلا سکتے۔ اسے آرٹسٹ اور پیشہ ور افراد چلائیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اس لیے تخلیق کار افراد کو مقرر کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزارت کے سکریٹری امت کھرے اور پرسار بھارتی کےکارگزار سربراہ ششی شیکھر، صدر اے سوریہ پرکاش اور دوردرشن کی ڈائریکٹر جنرل سپریا ساہو کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.