the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 17 اگست (ایجنسی) دوردرشن کی مشہور اینکر نیلم شرما کا آج نوئیڈا کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ تقریبا 50 سال کی تھیں اور پچھلے کچھ دنوں سے نمونیا میں مبتلا تھیں اور اسپتال میں داخل تھیں۔
محترمہ شرما کے پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک بیٹا ہے۔
وہ 1995 سے دور درشن میں کام کررہی تھیں اور خواتین کو بااختیاربنانے سے متعلق تیجسونی جیسے کئی پروگرام کئے تھے ۔ اس سال مارچ میں انہیں ’ناری شکتی سمان‘ ملا تھا۔ انہیں کئی دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا۔ وہ اپنے پروگراموں میں سلگتے مسائل کو بہتر انداز میں اٹھاتی تھیں اور اپنے متاثر کن انداز اور



پیش کش کی وجہ سے سامعین میں بہت مقبول تھیں۔
پرسار بھارتی کے صدر ، سوریہ پرکاش نے محترمہ شرما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خواتین کی طاقت کی حقیقی علامت تھیں۔ ان کے انتقال سے دور درشن اپنے تیجسونی سے محروم ہوگیا ہے۔ دور درشن کی خاتون ڈائریکٹر جنرل سپریہ ساہو نے محترمہ شرما کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور انہیں ایک اہم اینکر قرار دیا ہے۔ انہوں نے دوردرشن کو ایک الگ شناخت دی۔
پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ششی شیکھر نے محترمہ شرما کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی موت دور درشن کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.