the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی، 25 اکتوبر (یواین آئی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریجنل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڑے نے مہاراشٹر پولس ڈائرکٹر جنرل سنجے پانڈے کو مکتوب لکھ کر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کی گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ انہیں آرین خان معاملے میں غلط طریقے سے پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں وانکھیڑے نے یہ مکتوب ایک ایسے وقت میں تحریر کیا ہے جب ممبئی کروز ڈرگس معاملے میں ایک گواہ پربھاکر شیلے نے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر اس بات کا انکشاف کرکے ہلچل مچادی کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی مانگ کی گئی ہے جس میں سے وانکھیڑے کو مبینہ طورپر بڑی رقم دینے کی بات کہی گئی ہے۔
اس سے پہلے



مختلف میڈیا پلیٹ فارموں پر اتوار کو چلنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ اسی معاملے میں ایک دیگر آزاد گواہ کے پی گوساوی فلم اداکار شاہ رخ خان کے 23 سالہ بیٹے کی رہائی کے لیے ایک بچولیے کاکردار نبھا رہے ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار کے بیٹے کی رہائی کے لیے مبینہ طورپر 25 کروڑ روپے کی مانگ کی گئی تھی اور یہ سودا 18 کروڑ روپے میں طے ہوا تھا جس میں سے 8 کروڑ روپے سمیر وانکھیڑے کو دیے جانے تھے اور بقیہ رقم دیگر لوگوں کے درمیان تقسیم کی جانی تھی۔
پربھاکر شیلے آزاد گواہ گوساوی کے محافظ کے طورپر کام کرتا ہے اور اس کے ساتھ ہی رہتا ہے۔ انہوں نے گوساوی اور ایک دیگر فرد سیم کے درمیان ہوئی بات چیت کو سنا۔ اس کے بعد انہوں نے نریمن پوائنٹ پر سیم کو 38 لاکھ روپے دیے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.