the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،11 جنوری (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کورونا کی وبا کے خلاف مہم کے فیصلہ کن مرحلے میں ہے اور سبھی کو یہ یقینی بنانا ہے کہ ویکسن کے سلسلے میں کسی طرح کی افواہ نہ پھیلے اور شرارتی عناصر اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالیں ملک بھر میں 16 جنوری سے کورونا کی وبا کے خلاف ٹیکاکاری مہم شروع کئے جانے سے پہلے مسٹر مودی نے پیر کو سبھی ریاستوں اور مرکزی کے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے ویکسن کی مناسب تقسیم اور دیگر مسئلوں پر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تین کروڑ لوگوں کی ٹیکاکاری کی جائے گی جن میں طبی اہلکار اور عبوری محاذ پر تعینات ملازمین شامل ہیں۔ حکومت نے آنے والے کچھ ہی مہینوں میں 30 کروڑ لوگوں کو ٹیکا لگانے کا ہدف رکھا ہے۔



وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی حالت میں کسی بھی طرح کی سستی نہیں برتی جانی چاہئے اور ملک بھر میں کورونا پروٹوکول پر پوری سخت سے عمل کیا جانا چاہئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ دو ملکی ویکسن تیار کی گئیں ہیں اور دونوں ہی کفایتی ،موثر اور ہندوستانی حالات کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹیکاکاری کی شروعات ہورہی ہے تو اس بات کو دھیان میں رکھے جانے کی ضرورت ہے کہ اسے لے کر افواہیں نہ پھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکاکاری کے سلسلے میں کسی طرح کی اگر مگر نہ ہو اور یہ بھی دھیان رکھا جائے کہ شرارتی عناصر اس میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ ڈالیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس معاملے میں کمپنیوں کے درمیان ٹکراؤ بھی ہوسکتا ہے لیکن حکومت کی سبھی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس میں تعاون کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.