the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23اپریل (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کے سامنے مسائل پیدا ہوگئے ہیں ان کے حل کے لئے مرکز کو ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ ریاستوں کو اس وبا سے لڑنے کے لئے اقتصادی طورپر مضبوط بناکر انہیں اپنی صورتحال کے مطابق کام کرنے دینا چاہئے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو پارٹی کی اعلی ترین پالیسی ساز یونٹ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاستوں کو اقتصادی طورپر مضبوط بنایا جانا چاہئے اور اس کے لے انہیں اقتصادی پیکج دیئے جانے چاہئیں۔ کورونا وائرس کی لڑائی ریاستوں کو لڑنی ہے، اس لئے ان کو اقتصادی طورپر مضبوط بنایاجانا چاہئے۔ مرکز کے پاس



ریاستوں کا جو بھی پیسہ ہے اسے بحران کے اس وقت میں واپس کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی نے یہ بھی تجویز رکھی ہے کہ ریاستوں کو اپنی صورتحال کے حساب سے کورونا وائری کے خلاف لڑائی کرنے دیا جانا چاہئے۔ مرکزی حکومت کو اس میں اپنی پالیسی ریاستوں پر نہیں تھوپنی چاہئے۔
پارٹی نے مہاجر مزدوروں کے معاملہ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے مہاجر مزدوروں کی حالت بہت خراب ہوئی ہے۔ غیرمنظم شعبہ کے مزدور ملک کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے پاس روزی روٹی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ حکومت کو ان کے لئے کھانے کا بندوبست کرکے مہاجر مزدوروں کے لئے پالیسی بنانی چاہئے اور جو مہاجر مزدور اپنے گھر واپس جانا چاہتے ہیں ان کے گھر جانے کا انتظام کیا جانا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.