کلکتہ 6مارچ (یواین آئی)مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی اقدامات کریں مگر کرونا وائرس کی وجہ سے خوف زد ہ نہ ہوں،حکومت اس سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں وزری اعلیٰ نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ریاست کے متعدد اسپتالوں میں ”کوئیک رسپانس ٹیم“(سریع الحرکت) ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اسپتالوں میں متعدد انتظامات کئے گئے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا
کہ ریاست کے ہر ضلع اس وائرس سے متعقل متنبہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھانسی اور بخار کی شکایت کو نظر انداز نہ کریں اور فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ صا ف صفائیپر توجہ دینے کے ساتھ بھیڑ بھاڑ سے گریز کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان تمام احتیاط کے باوجود اس معاملے میں اس طرح خوفزدگی کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام اسپتالوں میں الگ وارڈ قائم کیا جارہا ہے۔