the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 29 مئی (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کورونا وائرس ’كووڈ -19‘ سے خوف زدہ ہونے کے بجائے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی میں 80 سے 90 فیصد مریض ہوم كوارنٹین کے دوران ہی صحت مند ہو رہے ہیں، لہذا ہر مریض کا اسپتال میں داخل ہونا ضروری نہیں ہے۔
مسٹر سسودیا نے جمعہ کو آن لائن پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک اور دہلی میں بھی کورونا وائرس انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں خود کو بچانا ضروری ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس انفیکشن سے کل 13 موت ہوئی ہیں۔ اس میں 69 پرانے کیس بھی شامل ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ سے کل کی تاریخ میں 82 اموات کی اطلاع تھی۔ لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کل ہوئی 13 افراد اموات کے علاوہ باقی 69 کیس گزشتہ 34 دنوں کے ہیں۔ یہ مختلف دنوں میں



ہوئی اموات کی تاخیر سے دی گئی رپورٹ ہے۔ ان میں 52 کیس صفدرجنگ اسپتال کے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہوم كوارنٹین کے دوران گھر میں کسی الگ کمرے کا بندوبست کرنا بہتر ہے۔ اگر الگ کمرے کا بندوبست نہ ہو، تو الگ بستر کا بندوبست کر سکتے ہیں۔ کورونا وائرس انفیکشن سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کسی چیز کو چھو لینے سے انفیکشن نہیں ہو گا۔ کورونا متاثرہ شخص کے ڈروپلیٹس کا منہ، ناک یا آنکھ کے ذریعے جسم میں جانے سے انفیکشن ہوگا۔ لہذا کسی بھی چیز کو چھونے کے فوراً بعد صابن سے اچھی طرح سے ہاتھ دھو لینے سے انفیکشن نہیں ہو گا۔
مسٹر سسودیا نے کہا کہ دہلی میں متاثرہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ سبھی لوگ مل کر کوشش کریں اور احتیاط برتیں تو کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.